ابنا: براعظم ايشيا، بر صغير ہند، وسطي ايشيا، مشرق وسطي، قفقاز، بلقان، بحيرہ اسود اور اسي طرح دنيا کے ديگر علاقوں ميں نوروز بڑي دھوم دھام سے منايا جاتا ہے- اس سلسلے ميں ايران ميں بھي آج منگل کومقامي وقت کے مطابق آٹھ بج کر چواليس منٹ پر نئے ہجري شمسي سال کے آغاز کے ساتھ ہي نوروز کا جشن روايتي طريقے سے منايا گیا-
لوگ دعا و مناجات کے ذريعے نئے ہجري شمسي سال کا آغاز کريں گے- عيد نوروز کي مناسبت سے ملک بھر ميں چار دن کي عام تعطيل ہوتي ہے اور لوگ اپنے بزرگوں اور رشتہ داروں سے ملنے کے ليے جاتے ہيں-
نئے سال کے آغاز کے موقع پر ايران ميں روايتي طور پر سفرہ ہفت سين يا ايسا دستر خوان بچھايا جاتا ہے جس ميں سين حرف سے شروع ہونے والي سات اشيا رکھي جاتي ہيں-
قائد انقلاب اسلامي اور صدر مملکت نے اپنے نشري خطاب کے ذريعے قوم کو نئے ہجري شمسي سال کے آغاز اور نوروز کي مبارک باد پيش کی- جبکہ قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي مقدس شہر مشہد ميں عوامي اجتماع سے خطاب کیا- قارئین عيد نوروز کي مناسبت سے ہم آپ سب کي خدمت ميں ہديہ تبريک و تہنيت پيش کرتے ہيں-.....
/169